ہائیکورٹ میں وی سی سرگودھا یونیورسٹی کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت (کل )ہوگی

 
0
282

لاہور13مئی(ٹی این ایس)لاہورہائیکورٹ میں وائس چانسلرسرگودھا یونیورسٹی ڈاکٹر اشتیاق احمدکی تقرری چیلنج کرنے کے کیس کی سماعت آج (پیر ) کو ہو گی جس میں فریقین کے وکلاء حتمی دلائل پیش کریں گے۔ فاضل عدالت کی جانب سے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو بھی مکمل ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوکر وضاحت کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔