فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران عازمین حج کی وفات کی صورت میں ورثا ء کو پانچ لاکھ روپے ادا کئے جائینگے

 
0
343

لاہور13مئی(ٹی این ایس)وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سعودی عرب میں فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران عازمین حج کی وفات کی صورت میں ورثا ء کو پانچ لاکھ روپے اور حادثے میں کسی ایک عضو کے ضائع ہونے پر ایک لاکھ پچاس ہزار روپے ادا کرے گی۔سرکاری ریڈیونے وزارت مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی کے عہدیدار کے حوالے سے کہا ہے کہ مستقل معذوری اور ایک سے زائد اعضا ء ضائع ہونے پر دو لاکھ پچاس ہزار روپے اور بیماری کی صورت میں کسی عازمین حج کی ہنگامی صورتحال میں واپسی پر تین لاکھ روپے ادا کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزارت موجودہ حج کے دوران متاثرہ یا وفات پا جانے والے حجاج کے ورثا ء کی تلافی کیلئے تکافل کے تحت خطرات سے نمٹنے کیلئے حج محافظ سکیم جاری رکھے گی۔