پاکستان کاموقف واضح ہے کہ افغان مسئلے کا حل عسکری نہیں، سیاسی ہیاور پاک امریکا دوطرفہ تعلقات اہم اورگہرے ہیں۔ پاکستانی سفیر اعزازچودھری کا امریکی تنظیم ویمن پالیسی فورم سے خطاب

 
0
355

واشنگٹن مارچ 16(ٹی این ایس)امریکا میں پاکستانی سفیر اعزازچودھری نے کہا کہ پاکستان اور امریکاکو بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے کیونکہ دوطرفہ تعلقات طویل مدتی ہیں اور انہیں افغانستان کے تناظر میں نہیں دیکھا جا سکتا۔امریکی تنظیم ویمن پالیسی فورم سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کاموقف واضح ہیکہ افغان مسئلے کا حل عسکری نہیں، سیاسی ہیاور پاک امریکا دوطرفہ تعلقات اہم اورگہرے ہیں۔امریکا میں پاکستان کے سفیرکا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان گزشتہ ایک برس سے غلط فہمیاں پیدا ہوئیں، امریکا کا خیال ہے کہ طالبان کو سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے جبکہ پاکستان میں شدت پسند گروہوں کے محفوظ ٹھکانے ختم ہو چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی اور امریکی حکومتوں کا رابطہ جیسا بھی رہے،دونوں طرف کی عوام میں رابطیقائم ہیں۔اعزازچودھری نے کہا کہ طالبان اورافغانستان میں امن مذاکرات خوش آئندہیں،طالبان کوہمارابھی پیغام ہیجنگ کی بجائیبات چیت سیمسئلہ حل کریں،طالبان پاکستان کی سرزمیں استعمال نہیں کرسکتے۔