جے آئی ٹی رپورٹ جھوٹ پر مبنی ثبوتوں کا کوئی سراغ نہیں مل رہا، مریم اورنگزیب

 
0
348

اسلام آبادمارچ 16(ٹی این ایس): وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جب جے آئی ٹی رپورٹ جھوٹ پر مبنی ہو اور ثبوتوں کا کوئی سراغ نہ مل رہا ہو تو یہ المیہ ہے۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ بے ترتیب ثبوتوں اور اقامے کی بنیاد پر منتخب وزیراعظم کو نااہل کیا گیا، یہ بہت بڑا المیہ ہے اور سوچنے کا وقت ہے۔انہوں نے کہا کہ لندن کی بینکرپٹ کمپنی سے رپورٹس اور شہادتیں ایک منتخب وزیراعظم کے خلاف اکٹھی کی گئیں اور گزشتہ روز جج نے کہا کہ ایسے شہادت اور بیان قلمبند نہیں ہوتا تو واجد ضیاء کی طبیعت خراب ہوگئی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کہہ رہے ہیں کہ ووٹ کو عزت دیں اور اب پوری قوم صرف ایک ہی بات کر رہی ہے ووٹ کو عزت دو۔