زینب کے والد کمرہ عدالت میں زارو قطار ’ رو‘ پڑے

 
0
317

لاہور ،جنوری 28(ٹی این ایس) :چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب کی سربراہی میں زینب قتل کیس کی آج کے روز سماعت کی گئی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے زینب کے والد حاجی امین کو روسٹروم پر بلا لیا اور ان سے پوچھا کہ آپ اتنے خاموش کیوں بیٹھیں ہیں اور اس پر کمرہ عدالت میں زینب کے والد رو پڑے ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی جانب سے کہا گیا کہ ہم زینب کے واقعہ پر شرمندہ ہیں آپ کے دل میں جو ہے وہ کہہ دیں میں آپ کو اپنا نمبر دے رہا ہوں کوئی شکایت ہے تو ہم سے کریں۔ زینب کے والد نے کہا کہ ملزم کو میری بیٹی پر رحم نہیں آیا اسے کڑی سزا ملنی چاہئے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ہم سب کو آپ سے ہمدردی ہے زینب ہماری بھی بیٹی تھی ہم آپکے دکھ میں برابر کے شریک ہیں آپ جے آئی ٹی میں پیش ہوں۔