لاہور(ٹی این ایس) ووٹوں کی مبینہ خریدو فروخت اور دفتر پر حملے کے معاملے پر ن لیگ اور پی پی میں صلح ہوگئی

 
0
1004

این اے127 لاہور میں ووٹوں کی مبینہ خریدو فروخت اور پی پی کیدفتر پر مبینہ حملے کے معاملے میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان صلح ہوگئی۔دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے پر الزامات کی درخواستیں واپس لے لی ہیں۔

ن لیگی امیدوار عطا تارڑ کے وکیل طاہر سلہری اور پی پی 160 سے پیپلز پارٹی کے میاں مصباح الرحمان کے بیٹے میاں خالد رحما ن نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر عمر مقبول کے روبرو صلح نامے پر دستخط کیے اور ایک دوسرے کے خلاف الزامات واپس لے لیے۔ اس کے علاوہ تھانہ کوٹ لکھپت میں دائر درخواستیں بھی واپس لیلی گئی ہیں، دونوں نے الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی پابندی کا عہد بھی کیا ہے۔