اسلام آباد(ٹی این ایس)مرکز ,سندھ اور بلوچستان میں پی پی کا راج،پنجاب میں علیم خان کو اقتدار ملے گا:رمیش کمار کا دعوی

 
0
39

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے کہا ہے کہ آٹھ فروری الیکشن کے بعد اسلام آباد، سندھ اور بلوچستان میں پیپلز پارٹی کا راج ہوگا، پنجاب میں علیم خان مخلوط حکومت کے وزیراعلی، مرکز میں نواز شریف اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔اپنے ایک سوشل میڈیا بیان میں انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کو اسلام آباد کا راج سنگھاسن حاصل کرنے سے کوئی نہیں روک سکے گا، ڈاکٹر رمیش کمار کا ویڈیو پیغام میں 22دسمبر کو شائع کردہ اپنے اخباری کالم کا حوالہ،ستاروں کی چال، زمینی حقائق اور عوام کی حمایت آصف علی زرداری کے ساتھ ہے۔

، بلاول بھٹو زرداری ہر حال میں وزیراعظم بنیں گے، ڈاکٹر رمیش کمار کا دعوی، جوتشیوں کی مزید پیش گوئیاں منظرعام پر لے آئے ۔نواز شریف کے ستارے گردش میں آگئے ہیں، مسلم لیگ ن اپوزیشن میں نظر آرہی ہے، نواز شریف نو فروری کو پریس کانفرنس میں الیکشن نتائج تسلیم کرتے ہوئے اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان کریں گے۔بانی پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کنفیوژن کا شکار رہیں گے۔علم نجوم کے مطابق رواں سال کے دوسرے مہینے کی آٹھ تاریخ کا دن آصف علی زرداری کا دن ہے۔

پاکستان کا مستقبل پیپلز پارٹی سے وابستہ ہے۔ہر پاکستانی شہری اپنے ووٹ کی طاقت کا استعمال سوچ سمجھ کر کرے۔اقلیتی ووٹ قومی انتخابات میں فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔طاقت کا سر چشمہ عوام ہیں۔