مقدمے کی ناقص تفتیش اور ملزمان کی عدم گرفتاری پر ایس ایچ او بنی گالہ کو معطل جبکہ ایس ایچ او آئی نائن اور سبزی منڈی کو وارننگ۔

 
0
459

فرائض میں غفلت و لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر اور فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے ۔ کسی بھی شہری کو پولیس کے متعلق کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو وہ کھلی کچہری میں آسکتا ہے ۔میرے دروازے ہمیشہ اپنے شہریوں کے لئے کھلے ہیں۔

اسلام آباد 18 اپریل 2022 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد احسن یونس کا روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے ، سوموار کے روز سنٹرل پولیس آفس میں شہریوں اور پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں،مقدمے کی ناقص تفتیش اور ملزمان کی عدم گرفتاری پر ایس ایچ او بنی گالہ کو معطل جبکہ ایس ایچ او آئی نائن اور سبزی منڈی کو وارننگ جاری کر دی۔آئی جی اسلام آباد نے سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فرائض میں غفلت و لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر اور فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے ۔

کسی بھی شہری کو پولیس کے متعلق کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو وہ کھلی کچہری میں آسکتا ہے ۔میرے دروازے ہمیشہ اپنے شہریوں کے لئے کھلے ہیں۔ آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کی شکایات پرمتعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مقرر کردہ ٹائم فریم میں درخواستوں کو میرٹ پر حل کر کے رپورٹ سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں،آئی جی اسلام آباد نے تمام ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات دیں کہ وہ اپنے دفاتر میں مقررہ کئے گئے ٹائم کی پابندی کریں اور شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں،انہوں نے افسران کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری رکھا جائے اور انہیں گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ، اس موقع پرآئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی سہولیات کے لئے مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے، کھلی کچہری کے روزانہ کی بنیاد پر انعقاد سے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر نے میں مدد مل رہی ہے، آئی جی اسلام آباد نے تمام زونل افسران اور ایس ایچ اوز کوہدایت کی کہ و ہ اپنے دفاتر میں مقرر کردہ ٹائم پر شہریوں سے ملاقات کریں اور ان کے مسائل کو بروقت اور میرٹ پر حل کریں۔