اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری

 
0
121

گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے 13ملزمان گرفتار۔3500گرام ہیروئن، 215گرام چرس، 06تیس بور پسٹلز،ایک9mmپسٹل معہ ایمونیشن برآمد۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

اسلام آباد 18 اپریل 2022 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آبادمحمد احسن یونس کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے ، مختلف علاقوں سے گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے 13ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جن میں تھانہ بھارہ کہو پولیس نے دوران چیکنگ منشیات فروش گل حمید کو گرفتار کر کے 1210گرام ہیروئن برآمد کرلی، تھانہ ترنول پولیس نے چار ملزمان غلام علی، سیدالرحمان، شیر علی اور عابد کو گرفتار کر کے 1820گرام ہیروئن اور تین عدد پسٹل تیس بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔ تھانہ گولڑہ پولیس نے دوران چیکنگ تین ملزمان ندیم ، سہیل اور جاوید کو گرفتار کر کے 470گرام ہیروئن اور پسٹل تیس بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔ تھانہ کورال پولیس نے دو ملزمان خطیب احمد اور محسن الحسن کو گرفتار کر کے 215گرام چرس اور پسٹل تیس بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔تھانہ نون پولیس نے ملزم ملک عادل سے آہنی مکہ برآمد کرلیا۔ تھانہ شمس کالونی پولیس اور نون پولیس نے دو ملزمان قربان علی اورعبدالخالق سے دو پسٹل تیس بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے تمام زونل ایس پیز کو سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ لاءاینڈ آرڈر ڈیوٹیز کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون میں تیزی لائیں ، ایگل و فالکن سکواڈز کو مزید متحرک کیا جائے اور سٹریٹ کرائم کے خاتمہ کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔ زونل ایس پیز خود ڈیوٹیز چیک کریں اور جوانوں کو بریف کریں ۔ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کوتاہی لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔