لاہور(ٹی این ایس) وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا سروسز ہسپتال اور پی آئی سی کا 3گھنٹے طویل دورہ

 
0
348

وزیر اعلی محسن نقوی نے سروسز ہسپتال کے اپ گریڈیشن کے کاموں کا معائنہ کیا
وزیراعلی محسن نقوی نے بیسمنٹ، گراؤنڈ فلور اور فرسٹ فلورپر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا
وزیر اعلی محسن نقوی نے سروسز ہسپتال کی عمارت کے فرنٹ کا بھی معائنہ کیا اور معیاری کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی
بیسمنٹ اور گراؤنڈ فلور کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم
ہسپتال میں خالی اراضی پر لان بنایا جائے۔ محسن نقوی،موقع پر ہی پی ایچ اے کو ہدایات دیں
سروسز ہسپتال کی لیب و ڈائیگناسٹک سنٹر کے لئے فوری طور پر تیزرفتاری سے کام کیا جائے۔محسن نقوی
سٹیٹ آف آرٹ لیب و ڈائیگناسٹک سنٹر سے ہسپتال کو ریونیو بھی ملے گا۔ محسن نقوی
وزیراعلی محسن نقوی نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی زیر تعمیر لیب اور ڈائیگناسٹک سنٹر کا دورہ کیا
وزیراعلی محسن نقوی نے لیب اور ڈائیگناسٹک سنٹر کو رواں ماہ مکمل کرنے کی ہدایت کی
ڈائیگناسٹک سنٹر اور لیب میں ٹیسٹنگ کی جدیدمشینری نصب کی جائے۔محسن نقوی
ڈائیگناسٹک سنٹر اور لیب میں بیٹھنے کا مناسب انتظام کیا جائے۔محسن نقوی
کسی بھی ہسپتال کیلئے ڈائیگناسٹک سنٹر اور لیب اہمیت کی حامل ہیں۔محسن نقوی
ڈائیگناسٹک سنٹر اور لیب میں پروفیشنل عملہ تعینات کیا جائے۔محسن نقوی
صوبائی وزراء، منصور قادر،ڈاکٹر جمال ناصر،سیکرٹریز صحت، تعمیرات و مواصلات،سی سی پی اولاہور،کمشنر،ڈپٹی کمشنر ڈی جی پی ایچ اے،وائس چانسلر سمز،ایم ایس سروسز ہسپتال اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے