لاہور(ٹی این ایس) کئی برس پرانا پولیس کی رہائشگاہوں کی تعمیر کا منصوبہ صرف 41روز میں مکمل،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پولیس کے اپارٹمنٹس ”ون لاہور“کا افتتاح کردیا

 
0
61

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اپارٹمنٹس کی چابیاں پولیس آفیسر زکو دیں،اپارٹمنٹس کا دورہ، پولیس کی رہائشگاہوں کے معیار کی تعریف
پولیس کی رہائشگاہو ں کے مسائل کاحل نہایت ضروری ہے،مختصر دورانیے میں پولیس کی فلاح کے لئے جتنا کام کرسکتے تھے کیاہے
سیکرٹری تعمیرات ومواصلات پنجاب میں بڑے پراجیکٹس کو دن رات محنت سے مکمل کرا رہے ہیں، پولیس کیلئے 313 گھر بنا رہے ہیں، فنڈز بھی دے کر جائیں گے
ہماری ٹیم نے دن رات محنت کر کے ڈلیور کرنے کی پوری کوشش کی،ہر ایک نے اپنا حصہ ڈالا،پولیس افسرو ں کیلئے نیک خواہشات کااظہار کرتا ہوں۔ محسن نقوی
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پولیس کے مختلف پراجیکٹس کیلئے 41ارب روپے کے فنڈز دئیے، پولیس کے مسائل کے حل کیلئے جو کام کیا وہ مثالی ہے۔ آئی جی پنجاب
لاہور6فروری:…… کئی برس پرانا پولیس کی رہائشگاہوں کی تعمیر کا منصوبہ صرف 41روز میں مکمل۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے قربان لائنز کا دورہ کیا اورپولیس کے اپارٹمنٹس ”ون لاہور“کا افتتاح کر دیا۔ قربان لائنز میں اپارٹمنٹس پولیس آفیسرز کو دینے کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اپارٹمنٹس کی چابیاں خوش نصیب پولیس آفیسر زکو دیں۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پولیس کے اپارٹمنٹس کا دورہ کیا اور پولیس کی رہائشگاہوں کے معیار کی تعریف کی۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپارٹمنٹس کے فنشنگ ورک کو اعلی معیارسے مکمل کیا گیا۔ پولیس کی رہائشگاہو ں کے مسائل کاحل نہایت ضروری ہے۔ مختصر دورانیے میں پولیس کی فلاح کے لئے جتنا کام کرسکتے تھے کیاہے۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ محکمہ تعمیرات و مواصلات اور دیگر ٹیمز کو ریکارڈ مدت میں پولیس اپارٹمنٹس مکمل کرنے کا کریڈٹ جاتا ہے۔پولیس کے یہ اپارٹمنٹس صرف 41روز میں مکمل ہوئے ہیں جس کے لئے سیکرٹری تعمیرات ومواصلات اور ان کی ٹیم نے دن رات محنت کی۔سیکرٹری تعمیرات ومواصلات پنجاب میں بڑے پراجیکٹس کو دن رات محنت سے مکمل کرا رہے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ پولیس کے لئے 313 گھر بنا رہے ہیں،ان گھروں کی تعمیر کے لئے فنڈز بھی دے کر جائیں گے۔ انسپکٹر جنرل پولیس نے پولیس کے لئے بہت کام کیاہے۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ ایک دور انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان ا نور سے پہلے کا ہے او رایک دور ڈاکٹر عثمان انور کا ہے۔پنجاب میں ہماری ٹیم نے دن رات محنت کر کے ڈلیور کرنے کی پوری کوشش کی اور ہر ایک نے اپنا حصہ ڈالا۔ پولیس افسرو ں کو مبارکباد یتا ہوں اور ان کے لئے نیک خواہشات کااظہار کرتا ہوں۔انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس افسروں کے لئے رہائش کا مسئلہ کافی پرانا ہے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی کے ساتھ اس مسئلے کے حل کے لئے بات کی تو انہوں نے فوری طور پر کام شروع کرایا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پولیس کے مختلف پراجیکٹس کے لئے 41ارب روپے کے فنڈز دئیے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پولیس کے مسائل کے حل کے لئے جو کام کیا وہ مثالی ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے اپارٹمنٹس کے بارے میں بریفنگ دی۔ سیکرٹری تعمیرات ومواصلات، سی سی پی او لاہور،ڈی آئی جی آپریشن،ایڈیشنل آئی جی ڈویلپمنٹ اور اعلیٰ پولیس حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔