چیئرمین نیب کا بڑا فیصلہ، شریف خاندان سمیت کئی لیگی رہنماؤں کو ناقابلِ یقین سرپرائز دے ڈالا

 
0
11155

اسلام آباد 28 جولائی 2020 (ٹی این ایس): نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کیخلاف3 ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دے دی، شہبازشریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز،شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کیخلاف بدعنوانی کے ریفرنسز دائر کیے جائیں گے، شہباز شریف اور ان کے بیٹوں پر 7328 ملین سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔ جس میں نیب نے تین نئے ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، عبداللہ خان عباسی اور مفتاح اسماعیل کیخلاف بھی ایل این جی ریفرنس منظوری دی گئی ہے۔

سابق چیئرمین سوئی سدرن عمران الحق کے خلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

نیب نے شہبازشریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کیخلاف لاہور کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی ہے۔ شہباز شریف اور ان کے بیٹوں پر 7328 ملین سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

دونوں بیٹوں کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

دوسری جانب قومی احتساب بیور و ( نیب ) لاہور نے ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں مبینہ مالی کرپشن پر کارروائی کرتے ہوئے اہم ملزم کو گرفتارکرلیا۔

لینڈ ریکارڈ میں مبینہ ردوبدل کرتے ہوئے کروڑوں روپے بٹورنے کے الزام میں ملزم رفاقت علی کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزم رفاقت علی نے ریونیو حکام کی مبینہ ملی بھگت سے موضع سادھوکی اور ماڈل ٹائون کے علاقہ میں اربوں روپے مالیت کی سینکڑوں کنال زمین شریک ملزمان کے نام منتقل کروائی۔

ملزم رفاقت علی نے 2002 سے 2008 کے دوران 850 کنال سے زائد زمین من پسند افراد کو منتقل کی۔

ملزمان نے آپس کی ملی بھگت سے 83 کنال زمین غیرقانونی طور پر فروخت کی۔ریونیو حکام کی ملی بھگت سے پنجاب کوآپریٹو بینک کی 135 کنال زمین بھی ملزمان نے ملی بھگت سے فروخت کی۔

غیرقانونی طور پر حاصل رقوم سے ملزم رفاقت علی نے اپنے اور اہل خانہ کے نام کروڑوں روپے کی جائیدادیں بنائیں جنکے مبینہ شواہد حاصل کر لئے گئے ہیں۔

نیب حکام کیجانب سے ملزم رفاقت علی کو جسمانی ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائیگا۔