موٹروے پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے قربانی کے 3 بیل چوری ہونے سے بچا لئے اور دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

 
0
47972

راولپنڈی 28 جولائی 2020 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق عید کے موقع پر متوقع رش کے پیش نظر موٹروے پولیس نے معمول کی گشت بڑھا دی تھی۔
کہ گزشتہ شب ایک شہزور LEI3660،جس نے موٹر وے پر قانون کی خلاف ورزی کی جس پر موٹروے پولیس کی جانب سے اسے روکنے کا اشارہ کیا گیا ۔
لیکن بجائے رکنے کے شہزور کے ڈرائیور نے گاڑی موقع سے بھگا دی جس پر موٹر وے پولیس نے اس کا پیچھا کیا ۔شہزور پکپ پر تین ملزمان سوار تھے جنہوں نے کچھ دور جا کر گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی جسے ناکام بناتے ہوئے موٹروے پولیس افسران نے دو ملزمان صابر حسین ولد غلام محمد سکنہ لاہور اور عرفان ولد غلام محمد سکنہ لاہور ، کو موقع سے گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا ۔
جب تفتیش کی گئی تو پتہ چلا کہ ملزمان نے رات گوجرانوالہ سے تین بیل چوری کئے ہیں اور لاہور میں بیچنے کا ارادہ رکھتے تھے ۔
جس پر موٹروے پولیس نے گوجرانوالہ پولیس سے رابطہ کیا اور مالک کا پتہ لگا کہ مالک طارق کو اطلاع دی طارق ،بیلوں کی گمشدگی کی اطلاع پہلے ہی 15 کو دے چکا تھا جسے موقع پر بلایا گیا اور مزید قانونی کارروائی کے لیے تینوں بیل اور ملزمان متعلقہ پولیس تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ کے حوالے کیے گئے ۔