چونترہ کے علاقہ میں خواتین اور بچوں کے سفاکانہ قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی چھاپہ مار کارروائیاں جاری

 
0
2615

راولپنڈی 28 جولائی 2020 (ٹی این ایس): چونترہ کے علاقہ میں خواتین اور بچوں کے سفاکانہ قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی چھاپہ مار کارروائیاں جاری، چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران مقدمہ میں نامزد 03 مزید ملزمان گرفتار، مقدمہ میں نامزد ملزمان عابد، طاہر اور قیصر کو بھی گرفتار کر لیا گیا، ایس ایس پی آپریشنز گرفتار نامزد ملزمان کی تعداد 09 ہو چکی ہے جبکہ 04 مزید افراد کو تحویل میں لیا گیا تھا جن سے تفتیش جاری ہے، ایس ایس پی آپریشنز طارق ولائت اور ایس پی صدر ضیاء الدین احمد کی سربراہی میں دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈز کئے جا رہے ہیں، سفاکانہ واردات میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جاۓ گا، سی پی او محمد احسن یونس