کورونا وبا کے باوجود پاکستان کی معیشت درست سمت پر گامزن ہے: شبلی فراز

 
0
298

اسلام آباد 01 ستمبر 2020 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کراچی کےمسائل کاحل چاہتے ہیں،وزیراعظم جمعےکےدن کراچی جارہےہیں۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد نیوز بریفنگ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی میں صاف پانی کی فراہمی بہت بڑامسئلہ ہےکراچی سےمتعلق مختلف پروجیکٹس شروع کرنےجارہےہیں اور ان منصوبوں کا اعلان وزیراعظم عمران خان جمعےکےدن کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کوبھی پروجیکٹس سےمتعلق آن بورڈلیاجائے گا کیونکہ صوبےکےمسائل کےحل کیلئے سندھ حکومت کی معاونت درکارہے وزیراعظم عمران خان کی توجہ کامرکزاس وقت کراچی شہرہے، کابینہ میں بلوچستان سےمتعلق بھی گفت وشنیدہوئی ہے، کابینہ میں اندرون سندھ سےمتعلق بھی بات چیت ہوئی ہے جب کہ اندرون سندھ بھی مسائل ہیں جن پرتوجہ دی جارہی ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے باوجود پاکستان کی معیشت درست سمت پر گامزن ہے ڈاکٹرثانیہ نشترکواحساس پروگرام کادوسرافیزشروع کرنےکی ہدایت کی گئی ہے کوروناوبامیں احساس پروگرام کےفیزون میں کامیاب ہوئےہیں اور اب احساس پروگرام کافیز2شروع کرنےجارہےہیں۔

اپوزیشن کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت میں کراچی کےمسائل حل کرنےکی اہلیت نہیں، شاہدخاقان کوشایدمسلم لیگ ن کی تاریخ کاعلم نہیں ہے، ماضی میں پیپلزپارٹی کے ساتھ ن لیگ نےکیاکیاتاریخ کاحصہ ہے۔