بھارت ہمارا دشمن ہے اور رہے گا ، ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پاکستان کے خلاف حرکات کررہا ہے،رحمان ملک

 
0
328

اسلام آباد جنوری 26(ٹی این ایس): پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ بھارت ہمارا دشمن ہے اور رہے گا ،وہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پاکستان کے خلاف حرکات کررہا ہے‘ مودی کسی کے کہنے پر خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے‘ قصور میں ہونے والے واقعات اکیلے آدمی کا کام نظر نہیں آتا،قوم جاننا چاہتی ہے کہ پچاس اکائونٹس کس کے تھے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہا کہ قصور میں جو واقعات ہوئے ہیں وہ اکیلے آدمی کا کام نظر نہیں آتا قوم جاننا چاہتی ہے کہ پچاس اکائونٹس کس کے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارا دشمن ہے اور رہے گا وہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پاکستان کے خلاف حرکات کررہا ہے۔ مودی کسی کے کہنے پر خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ساری سیاسی جماعتوں کوفعال ہونے کا حق ہے۔ اگر بلوچستان میں پیپلز پارٹی فعال ہوئی ہے تو ہم نے الیکشن لڑنا ہے۔