مہاجرین کے جنسی میلانات جانچنے کی خاطر نفسیاتی ٹیسٹ ممنوع ، یورپی عدالت برائے انصاف

 
0
420

برسلز جنوری 26(ٹی این ایس)یورپی عدالت برائے انصاف نے کہا ہے کہ ہنگری کے حکام کی طرف سے نائجیریا سے تعلق رکھنے والے پناہ کے متلاشی کا نفسیاتی ٹیسٹ کروانا ایک غلط فیصلہ تھا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس یورپی ملک نے یہ جاننے کی خاطر یہ ٹیسٹ کرایا تھا کہ آیا وہ ہم جنس پرست ہے۔سامنے آنے والے اس عدالتی فیصلے سے اب یورپ میں اس طرح کے تجزیات پر پابندی عائد ہو گئی ہے، جس کے تحت مہاجرین کے جنسی میلانات جانچنے کی غرض سے ٹٰیسٹ کیے جاتے ہیں۔ یہ امر ہے کہ کئی مہاجرین یورپ میں پناہ حاصل کرنے کے لیے خود کو ہم جنس پرست بھی ظاہر کرتے ہیں۔