متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے تعلقات بحال کرکے عالم اسلام سے غداری کی: ایرانی سپریم لیڈر

 
0
7506

ایران 01 ستمبر 2020 (ٹی این ایس): ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے مظلوم فلسطینو ں کی جدوجہد اور قربانیوں کو فراموش کر کے امت مسلمہ سے غداری کی،تاریخ اس دھوکے کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ویڈیو کانفرنس کے دوران ایرانی وزارت تعلیم کے عہدیداروں سے گفتگو کی ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے عالم اسلام، عرب سمیت خطے کے تمام ممالک اور فلسطین کے خلاف غداری کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ غداری زیادہ دیر تک قائم نہیں رہے گی لیکن یہ بدنامی کا یہ دھبہ اماراتی حکمرانوں کے دامن پر برقرار رہے گا۔

سپریم لیڈر نے کہا کہ صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کےلئے متحدہ عرب امارات کے اقدام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خطے میں صیہونیوں کو رستہ دکھا کر مسئلہ فلسطین کو فراموش کر دیا۔

تاریخ مظلوم فلسطینو ں کی جدوجہد اور قربانیوں کو فراموش کرنے والوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔