عارف علوی دہی بھلے والےصدر سےکہیں بہتر ہیں۔ وزیراطلاعات پنجاب

 
0
394

مولانا فضل الرحمن صدر بنے توپاکستان کا دنیا میں کیا امیج ہوگا؟ عارف علوی ایک اچھے صدر ثابت ہوں گے۔ فیاض الحسن چوہان

لاہور ستمبر 3(ٹی این ایس) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عارف علوی دہی بھلے والے صدر سے کہیں بہتر ہوں گے، مولانا فضل الرحمن صدر بنے توپاکستان کا دنیا میں کیا امیج ہوگا؟ عارف علوی ایک اچھے صدر ثابت ہوں گے۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عارف علوی بھاری ووٹوں سے صدر منتخب ہوں گے۔ عارف علوی ایک اچھے صدر ثابت ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ عارف علوی دہی بھلے والے صدر سے کہیں بہتر ہوں گے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن صدر بنے توپاکستان کادنیا میں کیا امیج ہوگا؟ مولانا فضل الرحمان ساری زندگی لوگوں کے پیسے سے عیاشی کرتے رہے ہیں۔ واضح رہے پاکستان کے 13ویں صدر مملکت کے عہدے کیلئے انتخاب کل ( منگل ) کو ہوگا ،،سینیٹ،، قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین خفیہ رائے شماری کے ذریعے نئے صدر کا انتخاب کریں گے ،،الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ، تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی ، پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن ،،مسلم لیگ (ن) اور ایم ایم اے کے مولانا فضل الرحمن بطور امیدوار میدان میں ہیں تاہم اعتزاز احسن اور مولانا فضل الرحمن میں سے کسی ایک کو دستبردار کرانے کی کوششیں تاحال جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کے عہدے کیلئے انتخاب کا مرحلہ آج ( منگل) کے روز ہوگا جس کیلئے قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ایوانوں کو پولنگ اسٹیشنز کا درجہ دیا گیا ہے اور پولنگ کا عمل قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں بیک وقت 10بجے شروع ہوکر 4بجے تک جاری رہے گا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد اور دیگر چاروں ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان متعلقہ صوبائی اسمبلیوں میں بطور پریذائیڈنگ افسران ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔