کروڑوں دلوں میں بسنے والے معروف سکالر، مبلغ اور نعت خواں جنید جمشید کی آج 53 ویں سالگرہ منا ئی جا رہی ہے

 
0
489

لاہور ستمبر 3(ٹی این ایس): کروڑوں دلوں میں بسنے والے معروف سکالر، مبلغ اور نعت خواں جنید جمشید ہم میں نہیں مگر ان کےچاہنے والے آج ان کی 53 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
انہوں نے فن موسیقی، فیشن ڈیزائننگ، گیت نگاری اور تعلیم کےشعبے میں نام کمایا۔ خوبصوت مترنم آواز، حمد الہی میں ڈوبی ہوئی نعت پڑھیں تو دل میں اترجائے۔فن موسیقی میں نام کمانےوالے مرحوم جنید جمشید کی آج سالگرہ ہے۔ وہ آج ہم میں نہیں. لیکن ان کی یادیں آج بھی دلوں میں تازہ ہیں۔ جنید جمشید تین ستمبر 1964 کو کراچی میں پیدا ہوئے، انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی لیکن وجہ شہرت موسیقی سے ملی۔ ملی نغموں سمیت ان کے گائے گیت آج بھی دلوں کے تار چھیڑ دیتے ہیں۔ہردل عزیز جنید جمشید سات دسمبر 2016کو حویلیاں میں مسافرطیارہ گرنے کے سانحےمیں ہمیشہ ہمیشہ کےلیے خالق حقیقی سے جا ملے۔