ہالی ووڈ اسٹار ایلک بالڈوین پر غیر ارادی قتل کا الزام عائد

 
0
278

ہالی ووڈ اسٹار ایلک بالڈوین پر غیر ارادی قتل کا الزام عائد، پراسیکیوٹرز نے باضابطہ اعلان کردیا۔

ایلک بالڈوین کے خلاف 15ماہ کی تحقیقات اور انٹرویوز کے بعد کارروائی انجام کی جانب بڑھنے لگی۔

واضح رہے کہ فلم رسٹ کی شوٹنگ کے دوران مبینہ طور پر ایلک بالڈوین نے ہلیانہ ہٹچنز کو غلطی سے گولی مار دی تھی، تاہم بالڈوین کا دعویٰ تھا کہ گولی انہوں نے نہیں چلائی۔

واضح ہے کہ جرم ثابت ہوا تو ہالی ووڈ اسٹار کو کم سے کم 5 سال قید کا سامنا کرنا ہوگا۔