پی سی بی کی درخواست پر نیوزی لینڈ نے پاکستان میں ٹی ٹونٹی سیریزکھیلنے کی تجویزپرغور شروع کردیا

 
0
625

نجم سیٹھی نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے بورڈ سے شیڈول سیریز کے ٹی ٹونٹی میچز پاکستان میں کھیلنے کی درخواست کی تھی
لاہور مئی 2(ٹی این ایس)پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر نیوزی لینڈ نے پاکستان میں ٹی ٹونٹی سیریزکھیلنے کی تجویزپرغور شروع کردیا۔کولکتہ میں آئی سی سی اجلاس کے دوران چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ہم منصبوں سے ملاقات کرکے اس سال پاکستان سے شیڈول سیریز کے ٹی ٹونٹی میچزپاکستان میں کھیلنے کی درخواست کی ۔واضح رہے اکتوبرمیں آسٹریلیا کوپاکستان سے تین ٹیسٹ اورایک ٹی ٹونٹی کھیلنا ہے جبکہ نومبر میں نیوزی لینڈ سے تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اورتین ٹی ٹونٹی میچزشیڈول ہیں۔پی سی بی نے دونوں ملکوں سے ٹی ٹونٹی میچزپاکستان میں کھیلنے کی اپیل کی ہے۔

یاد رہے گزشتہ سال ورلڈالیون کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے علاوہ سری لنکا نے بھی اپنا ایک بیس ،بیس اوورز کا میچ اورویسٹ انڈیز نے تین ٹی ٹونٹی میچزپاکستان میں کھیلے تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ کے ترجمان نے پاکستان میں ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کی تجویز پر غور کی تصدیق کی ہے۔ان کاکہنا ہے کہ ہم سکیورٹی ماہرین،حکومت اورکھلاڑیوں سے اس بارے میں مشاورت کررہے ہیں جس کے بعد پی سی بی کواس بارے میں جواب دیا جائے گا۔نیوزی لینڈ ٹیم 15نے سال سے پاکستان میں کوئی سیریز نہیں کھیلی ہے ۔یاد رہے 2002میں ٹیسٹ سیریزکے دوران کراچی ہوٹل کے باہربم دھماکے کے بعدکیویزٹیم وطن واپس چلی گئی تھی تاہم 2003 میں اس نے پاکستان میں ون ڈے سیریزکھیلی تھی۔نیوزی لینڈ کاٹی ٹونٹی میچز کیلئے پاکستان آنا ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے بہت بڑا بریک تھروہوگی۔