اسٹار آل راونڈر شعیب ملک کی شاہد آفریدی کو سلیوٹ کرنے کی ویڈیو وائرل

 
0
263

اسلام آباد 30 اکتوبر 2021 (ٹی این ایس): شعیب ملک کے شاہد آفریدی کوسلوٹ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔قومی کرکٹرشعیب ملک افغانستان کے خلاف میچ میں کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود شاہد آفریدی سےملنےاسٹینڈ کے قریب پہنچے۔

شعیب ملک نےاسٹینڈ میں موجود شاہد آفریدی کو ہاتھ ہلاکرمتوجہ کیا اورلیجنڈ پلیئر شاہدآفریدی کوسلوٹ بھی کیا۔شاہد آفریدی نے بھی شعیب ملک کو تھمبس اپ کر کے جواب دیا۔

اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے شعیب ملک اور شاہدآفریدی کی ویڈیو بنائی جو سوشل میڈیاپروائرل ہو رہی ہے۔

یادرہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان و مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی پاکستان اور افغانستان کے مابین میچ دیکھنے کے لیے اہل خانہ کے ہمراہ اسٹیڈیم موجود تھے۔