اپردیر ٗفوجی چیک پوسٹ کو پولیس کے حوالے کردیا گیا

 
0
315

اپر دیر مئی 2(ٹی این ایس)ضلع اپر دیر میں اخگرام فوجی چیک پوسٹ کو پولیس کے حوالے کردی گئی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق عسکری حکام کی جانب سے چیک پوسٹ کی ذمہ داری پولیس کے سپرد کرنے کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں پاک فوج کے کیپٹن حمزہ اور پولیس کے ایس ایچ او مزوم خان سمیت علاقے کے عمائدین نے شرکت کی۔

تقریب میں مالاکنڈ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ( جی او سی ) میجر جنرل عامر اعوان نے متعلقہ دستاویزات کمشنر مالاکنڈ ظہیر الاسلام کے حوالے کیے تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی اور سی نے کہا تھا کہ سول انتظامیہ اور پولیس میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ اپر اور لوئر دیر میں چیک پوسٹس پر مکمل طریقے سے تلاشی کرسکیں لہٰذا یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ چیک پوسٹس کو سول انتظامیہ کے حوالے کرے اور جوان سرحد پر توجہ مرکوز رکھ سکیں۔