انتظام ڈیوٹی کے دوران قابل تعریف کارکردگی کا مظاہرہ ،آئی جی سندھ کی جانب سے ٹریفک کانسٹیبل وقار علی سنجرانی کو نقد انعام اور تعریفی سند پیش

 
0
798

کراچی مئی 2(ٹی این ایس)آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک سادہ سی تقریب میں شاہراہ فیصل پر انتظام ڈیوٹی کے دوران قابل تعریف کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے ٹریفک کانسٹیبل وقار علی سنجرانی کو ایک لاکھ روپئے نقد انعام اور سی سی ون تعریفی سند دی۔

 

تفصیلات کے مطابق تقریب میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سندھ نعیم احمد شیخ اے آئی جی آپریشنز سندھ سید سلمان حسین کے علاوہ ڈپٹی سی پی ایل سی چیف بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈپٹی سی پی ایل سی چیف نے بھی مذکورہ کانسٹیبل کے اقدام کو لائق تحسین وتقلید قرار دیتے ہوئے دس ہزار روپئے نقد انعام دیا۔