امریکامیں کولمبیئن ڈاکٹر پر کتوں کی آنتڑیوں میں منشیات اسمگل کرنے کا الزام

 
0
923

واشنگٹن مئی 3(ٹی این ایس)امریکا میں استغاثہ کے نمائندوں نے بتایاہے کہ کولمبیا سے تعلق رکھنے والے جانوروں کے ایک ڈاکٹر پر منشیات کی امریکا اسمگلنگ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق مذکورہ ڈاکٹر نے مائع ہیروئن کے پیکٹوں کو کتّے کے پِلّوں کی آں توں میں چھپایا تھا۔ نیویارک کے مشرقی حصّے میں استغاثہ کے دفتر کے مطابق ملزم آندریس لوپیز کو بروکلین کی وفاقی عدالت میں طلب کیا گیا جہاں اس پر ہیروئن امریکا لانے اور تقسیم کرنے کے حوالے سے الزامات عائد کیے گئے۔استغاثہ کے ذرائع کے مطابق قصور وار ٹھہرائے جانے کی صورت میں کولمبیا کے ڈاکٹر کو عمر قید کی سزا کا سامنا ہو گا۔ ذرائع کا کہنا تھاکہ اس بات کا بھی شبہ ہے کہ لوپیز 10 برس سے زیادہ عرصے سے امریکا منشیات لانے کی سازش میں شریک ہے۔استغاثہ کے مطابق لوپیز ہسپانیہ میں گرفتار ہوا تھا جس کے بعد اسے ملک بدر کر کے امریکا بھیجا گیا۔