سعودی عرب اوراس کے اتحادی قطر کے ساتھ تنازع فوری حل کریں، ٹرمپ

 
0
449

واشنگٹن،12اپریل(ٹی این ایس):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے شاہ سلمان سے مطالبہ کیا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی قطر کے ساتھ جاری تنازع کو فوری حل کریں تاکہ ایران کے خلاف ایک مضبوط اتحاد بنایا جاسکے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے یہ گفتگو شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فون کال پر کی ،یہ بات دو امریکی اہلکاروں نے اپنے نام خفیہ رکھنے کی شرط پر بتائی۔امریکی صدر نے شاہ سلمان سے کہا کہ سعودی عرب قطر تنازع کی وجہ سے خطے میں امریکا کے اتحادی ممالک بھی آپس میں بٹ گئے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ان کے اتحادیوں کا قطر سے جھگڑا سمجھ سے بالاتر ہے۔