آسٹریلیا سے قطر بھیجی گئی 2400 بھیڑیں جہاز میں شدید گرمی سے ہلاک

 
0
358

کینبر،12اپریل(ٹی این ایس):آسٹریلوی حکام نے گذشتہ سال پرتھ سے قطر کے دارالحکومت دوحہ بھیجی گئی 2400 بھیڑو ں کی جہاز میں شدید گرمی سے ہلاکتوں کی تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آسٹریلیا سے گذشتہ سال اگست میں عمانوایل ایکسپورٹس شپ نامی بحری جہاز کے ذریعے یہ قریباً چوبیس سو بھیڑیں بھیجی گئی تھیں۔اس بحری جہاز سے حاصل کردہ فوٹیج میں یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ ان بھیڑوں کو’’بھیڑ بکریوں کی طرح لادنے‘‘ کے محاورے کے عین مطابق زبردستی ٹھونسا گیا تھا ۔وہ بالکل ساتھ ساتھ جڑی ہوئی تھیں اور وہ صرف سانس لے سکتی تھیں ۔شدید گرم اور حبس زدہ موسم میں ان کا پسینہ بہ رہا تھا.وہ سفر کے دوران میں بری طرح ہانپ رہی تھیں اور پھر نڈھال ہوکر مرتی رہی تھیں۔آسٹریلوی چینل نے بھیڑوں کے اس طرح مرنے کی فوٹیج نشر کی گئی ہے اور اس واقعے کا انکشاف کرنے والے فیصل اللہ نے بتایا کہ بھیڑیں ہمارے سامنے ایک ،ایک کرکے مرتی رہی تھیں ۔یہ بالکل ایسا ہی منظر تھا ،جیسے جانوروں کو بیک وقت کسی بڑے اوون میں ڈال دیا جائے۔یعنی جانوروں کو زندہ بھون دیا جائے۔