سوڈانی صدرکا تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کر نے کا اعلان 

 
0
362

خرطوم،12اپریل(ٹی این ایس):سوڈان کے صدر عمر البشیر نے ملک کے تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کیے ہیں۔ سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اس صدارتی اقدام کا مقصد مصالحت اور امن کی روح کو مضبوط بنانا ہے۔ اس پیش رفت کے تحت انسانی حقوق کے ان کارکنوں کو بھی آزاد کیا جائے گا، جنہیں روٹیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف احتجاج کرنے کی وجہ سے جنوری میں گرفتار کیا گیا تھا۔