شہرکے مختلف علاقوں میں رینجرزکے چھاپے ،ایم کیوایم لندن اورلیاری گینگ وارکارندوں سمیت 13ملزمان گرفتار

 
0
384

اسلام آباد،مئی 04(ٹی این ایس):شہرکے مختلف علاقوں میں رینجرزکے چھاپے ،ایم کیوایم لندن اورلیاری گینگ وارکارندوں سمیت 13ملزمان گرفتار۔ترجمان رینجرز کے اعلامیے کے مطابق پاکستان رینجرزسندھ نے رضویہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیوایم لندن سے تعلق رکھنے والے ملزم فہدحسین اور فقیرکالونی، بغدادی شاہ بیگ لین ،سعیدآباداوربلدیہ ٹاؤن کے علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں کرنیوالے لیاری گینگ وارکارندے ملزم تبریز،جبکہ دوسری جانب زمان ٹاؤن ،کونگی انڈسٹرایل ایریا،الفلاح اورشاہ فیصل کالونی سے اسٹریٹ کرائم ،ڈکیتی ،اورمنشیات فروشی میں ملوث 10ملزمان شوکت ،صادق

،محمدکاشف ،امدادعلی ،علی محمد،غفار،نذیراحمدعرف ناریجو،منیراحمد،محمدحمزہ ،محمدخان عرف خانواوررحمان خان کوگرفتارکرلیا، کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کرکے تفتیش کے بعدپولیس کے حوالے کردیاگیا۔