شہبازشریف نے ایسا راستہ تلاش نہیں کیا جو میرے راستے سے مختلف ہو، وہ وفادار بھائی اور پارٹی کے محنتی کارکن ہیں، نوازشریف

 
0
492

اسلام آباد مئی 7(ٹی این ایس): مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نے ایسا راستہ تلاش نہیں کیا جو میرے راستے سے مختلف ہو، وہ وفادار بھائی اور پارٹی کے محنتی کارکن ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ یہ ملک ہم سب کا ہے قوم اس ملک کی مالک ہے۔نوازشریف کا کہنا تھا کہ کافی ہوچکا اب، 70سال سے مزارع رہے، اب مستقبل سنوارنا چاہیے، عوام کواحساس ہوچکا ہے وہ مالک ہیں، اب فیصلہ بھی قوم کا ہوگا۔مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ 2013 الیکشن سے متعلق عمران خان کے بیان کا نوٹس لیا جانا چاہیے، چیف جسٹس ہربات پرنوٹس لیتے ہیں عمران خان کے بیان کا بھی نوٹس لیں۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مملکت کا نظام کسی ضابطے کے تحت ہوتا ہے، پالیسی حکومت بناتی ہے اورادارے اس پر عملدرآمد کرتے ہیں۔نوازشریف کا کہنا تھا کہ نیب کوغیرمؤثرکرنے سے متعلق وزیراعظم سے بات ہوئی تھی، میں بھی تذبذب کا شکارتھا کہیں یہ میرے کیس سے متعلق نہ سمجھا جائے۔مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ میرے کیس کا فیصلہ ہوجائے تو نیب کا معاملہ بھی دیکھیں گے، نیب کو ہمارے خلاف کچھ نہیں مل رہا تو ہمیں بتا دیں ہم ہی ڈھونڈ لائیں۔سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ 8 ماہ گزر گئے ہیں نیب کو ہمارے خلاف کچھ نہیں مل رہا۔احسن اقبال پرقاتلانہ حملے سے متعلق نوازشریف کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کے بیٹے سے بات ہوئی تھی، وزیرداخلہ پرحملہ معمولی بات نہیں ہے، یہاں تک نوبت پہنچنا انتہائی تشویش ناک بات ہے۔