میاں چنوں: پسند کی شادی میں ناکامی پر جوڑے کی خودکشی

 
0
607

خانیوال مئی 7(ٹی این ایس) پسند کی شادی میں ناکامی پر لڑکے اور لڑکی نے خود کشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ وجھیانوالہ کے نواحی گاوں 90 پندرہ ایل کے رہائشی 20 سالہ خاور جاوید یونس اور91 پندرہ ایل کی 16 سالہ عائشہ بی بی ایک دوسرے کو پسند کرتے اور شادی کرنا چاہتے تھے۔دونوں کے گھر والے اس رشتے سے سے نہ خوش تھے اور مخالف کرتے تھے۔ اہل علاقہ کے مطابق دونوں ایک دفعہ بھاگ کر شادی کی کوشش بھی کی تھی جو کامیاب نہ ہوسکی۔ عائشہ کی 11 مئی کو شادی طے تھی، گزشتہ شب دونوں نے زہریلی گولیاں کھالیں۔گھر والے دونوں کو ہسپتال لے جارہے تھے کہ راستے میں دم توڑگئے، پولیس تھانہ چھب کلاں نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھجواکر کارروائی شروع کردی ہے۔