سپریم کورٹ نے ڈی ٹی ایچ لائسنس کی نیلامی سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا، پیمرا کا ڈی ٹی ایچ لائسنس کی نیلامی کا عمل بھی بحال

 
0
3231

اسلام آباد، مئی 08 (ٹی این ایس):سپریم کورٹ نے ڈی ٹی ایچ لائسنس کی نیلامی سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواستیں منظور کر لیں، عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

منگل کے روز سپریم کورٹ میں ڈی ٹی ایچ نیلامی سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے کی، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کا مختصر فیصلہ سنا دیا ہے، سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف پیمرا سمیت تمام درخواست گزاروں کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا ہے،عدالت عظمی نے پیمرا کا ڈی ٹی ایچ لائسنس کی نیلامی کا عمل بھی بحال کر دیا ہے، عدالت کے مختصر فیصلے کے مطابق تمام براڈکاسٹر ڈی ٹی ایچ لائسنس کی نیلامی کے عمل میں حصہ لینے کے لیے اہل نہیں رہے اور براڈکاسٹرز ڈی ٹی ایچ لائسنس کی نیلامی کے عمل کا حصہ نہیں بن سکیں گے، لاہور ہائی کورٹ نے ڈی ٹی ایچ لائسنس کی نیلامی کیخلاف براڈکاسٹرز کی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئیبراڈکاسٹرز کو نیلامی کے عمل کا حصہ بنانے کی حکم دیا تھا، چیف جسٹس نے ڈی ٹی ایچ لائسنس کی نیلامی کا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا جس میں لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور درخواستوں کو منظور کرنے کی وجوہات تحریر ہوں گی۔