کندھ کوٹ  میں عوامی تحریک کی جانب سے سندھ بچایو سجاگی مارچ

 
0
461

سندھ کے دشمن منصوبے ذوالفقارآباد کالا باغ ڈیم ،بحریہ ٹاون ،سمیت  دیگر منصوبےسندھیوں کو قبول نہیں ہیں: مظاہرین
تنگوانی، مئی 08 (ٹی این ایس):  کندھ کوٹ  میں عوامی تحریک کی جانب سے سندھ بچایو سجاگی مارچ مختلف شہروں سے ہوتے ہوئے کندھ کوٹ  کے لائبریری چوک پر پہنچا جہاں بعد ازاں جلسہ کیا گیا۔ اس موقع پر  مرکزی صدر ڈاکٹر رسول بخش خاصخلی ،مرکزی جنرل سیکٹری نور احمد کاتیال،سندھیانی تحریک کے مرکزی رہنما عمرا سمو ں،کلثوم حالیپوٹو،مزدور تحریک کے مرکزی صدر ماما اشرف رند ھاری تحریک کے دریا خان ،سجاگ بار تحریک کبیر بھیل،مھران سندھی اصغر ملک جیئل سومرو،نواز بپڑ،حسن علی بپڑ،و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد جہموریت اور آمر حکمرانوں نے ملک کو قرضی بنادیا ہے ان کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک مسائلستان بنا ہوا ہے۔

انھوں نے کہا کہ  سندھ کے اندر دن بدن مسائل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے غیر سندھیوں کو سندھ کا رہائشی دکھا کر نادرا شناختی کارڈ بنائے جا رہے ہیں سندھ میں پانی کی قلت پیدا کرکے آبادگاروں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے سندھ کے دشمن منصوبے ذوالفقارآباد کالا باغ ڈیم ،بحریہ ٹاون ،سمیت  دیگر منصوبےسندھیوں کو قبول نہیں ہیں،جب تک ہم سندھی زندہ ہیں ان منصوبوں کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔