کسی نے ترقی دیکھنی ہے تو میرے سندھ چلیں ٗ خورشید شاہ 

 
0
275

سوات9مئی (ٹی این ایس)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اگر کسی نے ترقی دیکھنی ہے تو چلو میرے ساتھ سندھ، دیکھو غریبوں کو کیسے تعلیم اور صحت دی جاتی ہے۔چکدرہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ غریبوں کے عزت آبرو میں اضافہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ آج غیرآئینی طریقے سے این ایف سی ایوارڈ نہیں ہو رہا۔خورشید شاہ نے کہا کہ شرم کرو حیاکرو کچھ تو کروو، اگر کسی نے ترقی دیکھنی ہے تو چلو میرے ساتھ سندھ، دیکھو غریبوں کو کیسے تعلیم اور صحت دی جاتی ہے ، کیسے لاکھوں کی سرجری مفت ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے صوبوں کواختیار دیا، ان کے فنڈز بڑھائے اور وفاق کے کم کئے، کیونکہ جب تک صوبے مضبوط نہیں ہوں گے وفاق مضبوط نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ یہ لوگ کہتے ہیں لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی ہے کیا لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی ہے آپ لوگ بتاؤ۔ 12گھنٹے لوڈشیڈنگ ہے ہاں حکمرانوں کے گھروں میں لوڈشیڈنگ نہیں ۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ گیس کس کی ہے، سندھ کی ساری گیس پنجاب لے جاتے ہو، لے جاؤپنجاب بھی میرا ہے لیکن جہاں کی گیس ہے اسے بھی تو دو۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ سی پیک کے پی کے، سندھ اور بلوچستان سے بھی گزر رہا ہے لیکن کام صرف پنجاب میں ہو رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سی پیک چاہیے بہت ضروری ہے لیکن اپنے عوام کے انٹرسٹ کے بدلے نہیں۔