سی ڈی اے کا غیر قانونی قبضے کے خلاف آپریشن ،60کنال اراضی واگزار کر لی

 
0
122

ممبر سٹیٹ سی ڈی اے افنان عالم کی ہدایت پرشعبہ انفورسمنٹ کا کری اور ہریالہ کے درمیان سرکاری زمین پر قبضے کے خلاف آپریشن ،آپریشن کے دوران 60کنال اراضی پر مشتمل فارم ہاوس گرا دیا گیا اوراس پر قائم غیر قانونی تعمیرات مسمار کردی گئیں ۔آپریشن کے دوران عدالت شاہ ، انسپکٹر انفورسمنٹ دوست محمد، شاہد محمود گرداور،اکرام بھٹی بھی ہمراہ تھے ۔ آپریشن کے دوران 60کنال اراضی واگزار کر لی گئی ۔اس حوالے سے ممبر سٹیٹ سی ڈی اے افنان عالم کا کہنا تھا کہ تجاوزارت اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلاتفریق آپریشن جاری رہے گا۔سرکاری زمین پر کسی کو بھی قبضے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔