اسلام آبادمئی 10(ٹی این ایس)چیئر مین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئر مین اور نیول چیف کے سربراہ کے درمیان ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نیول چیف نے ملک میں کسی بھی ناگہانی آفت کے دوران پاک بحریہ کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد چیئر مین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پاک بحریہ کی جانب سے مدد کی پیشکش کا خیر مقدم کیا