وزرات خارجہ کا اضافی قلمدان وزیر دفاع خرم دستگیر کو سونپ دیا گیا

 
0
634

اسلام آباد مئی 11(ٹی این ایس): وزیر دفاع خرم دستگیر خان کو خواجہ آصف کی نا اہلی کے بعد خالی ہونے وزرات خارجہ کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا۔گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو تاحیات نا اہل قرار دیا تھا۔ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد خواجہ آصف قومی اسمبلی کے رکن بھی نہیں رہے اور قومی اسمبلی کی نشست 110 بھی خالی قرار دی گئی۔خواجہ آصف کی نااہلی کے 15 روز بعد وزرات خارجہ کا قلمدان خرم دستگیر کو سونپ دیا گیا ہے۔خرم دستگیر اس وقت وزیر دفاع کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں اور انہیں وزرات خارجہ کا اضافی قلمدان دیا گیا ہے لہٰذا وہ وزیر دفاع کی حیثیت سے بھی کام کرتے رہیں گے۔ یاد رہے کہ خواجہ آصف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے نا اہلی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔