بھارتی اقدام نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نیا موڑ دیدیا ،

 
0
226

لاہور ستمبر 17 (ٹی این ایس): وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پانچ اگست کے بھارتی اقدام نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نیا موڑ دے دیا ہے،19ستمبر کو وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب جارہا ہوں، سعودی عرب میں اہم نشستوں کو مدنظر رکھ کر اقدامات اٹھائیں گے،سلامتی کونسل کا مسئلہ کشمیر پر اجلاس کشمیریوں کے لیے حوصلہ افزا تھا، بھارت کی جانب سے سلامتی کونسل کا اجلاس ملتوی کرانے کی کوشش کی گئی، روس اور فرانس لچک نہ دکھاتے تو یہ اجلاس ممکن نہیں تھا جب کہ چین نے سلامتی کونسل میں پاکستان کی وکالت کی، سلامتی کونسل اجلاس کے باعث مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوا، سلامتی کونسل اجلاس کے ساتھ ساتھ او آئی سی کو متحرک کرنے کی بھی کوشش کی، او آئی سی اجلاس کرنا آسان نہیں ہے۔
ان خیالات کااظہار انہوںنے لاہورمیں کل جماعتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئیوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آزادی کے لئے کشمیریوں کی طویل جدوجہد جاری ہے اور بھارت کے پانچ اگست کے اقدام نے جدوجہد آزادی کو نیا موڑ دے دیا ہے۔پارلیمانی اجلاس کے بعد فیصلہ ہوا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھائیں گے، مسئلہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹ چکی تھی، دنیا کی توجہ ہٹنے سے بھارت کو بہت فائدہ ہوا اور 54 سال بعد سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر بحث ہوئی۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اسلامی تعاون تنظیم فلسطین کے مسئلے کے بعد بنی، او آئی سی میں فلسطین کے مسئلے پر بھی یکسوئی نہیں رہی، کامیاب پالیسی کے تحت جنیوا میں 58 ممالک نے پاکستانی موقف کی توثیق کی، کامیاب پالیسی کے تحت او آئی سی نے کرفیو کی مخالفت کی اور ہیومن رائٹس کونسل میں کشمیر میں بنیادی حقوق کی پامالیوں کو اجاگر کیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ 19ستمبر کو وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب جارہا ہوں، سعودی عرب میں اہم نشستوں کو مدنظر رکھ کر اقدامات اٹھائیں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کے یک طرفہ اقدام نے کشمیریوں کی جدوجہد کو نیا موڑ دیا، سلامتی کونسل میں 54 سال بعد مسئلہ کشمیر اٹھایا گیا، دیرینہ معاملے پر اب او آئی سی کو متحرک کرنا ہوگا۔مسئلہ کشمیر پر پوری قوم متفق ہے، کشمیر ایشو پر پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلایا گیا، مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سلامتی کونسل میں جانے کے بعد مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر آگیا، سلامتی کونسل اجلاس میں بھارت جتنی رکاوٹیں ڈال سکتا تھا، ڈال چکا، بھارت نے بڑی چالاکی سے مسئلہ کشمیر کو دہشتگردی سے منسلک کر دیا، کشمیر ایشو عالمی مسئلہ بن گیا جو کشمیریوں کیلئے حوصلہ افزا ہے، مسئلہ کشمیر کو عالمی قوانین کے تحت حل ہونا ہے ۔ کشمیریوں کی طویل جدوجہد جاری ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سلامتی کونسل کا مسئلہ کشمیر پر اجلاس کشمیریوں کے لیے حوصلہ افزا تھا، بھارت کی جانب سے سلامتی کونسل کا اجلاس ملتوی کرانے کی کوشش کی گئی، روس اور فرانس لچک نہ دکھاتے تو یہ اجلاس ممکن نہیں تھا جب کہ چین نے سلامتی کونسل میں پاکستان کی وکالت کی، سلامتی کونسل اجلاس کے باعث مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوا۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کی تنظیمیں، پاکستانی اور کشمیری برداری فعال ہیں جب کہ مودی سرکار کے اقدامات پر بھارت بھی تقسیم ہوچکا ہے۔