متحدہ مجلس عمل (آج ) لاہور میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی ، تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں

 
0
353

لاہور12مئی(ٹی این ایس)متحدہ مجلس عمل آج ( اتوار) کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ جلسے سے اتحاد میں شامل جماعتوں کی قیادت اور مرکزی رہنما خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق جلسے میں آئندہ کا لائحہ عمل بھی پیش کیا جائے گا ۔ایم ایم اے کے رہنماؤں نے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے مینار پاکستان گراؤنڈ کا دورہ بھی کیا ۔