سپریم کورٹ میں بھارتی مواد نشر نہ کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت

 
0
279

کراچی مئی 12(ٹی این ایس):چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے چینلوں پر بھارتی مواد نشر نہ کرنے سے متعلق پاکستانی فنکاروں سے 3 بجے تک تحریری درخواست طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چینلوں پر بھارتی مواد نشر نہ کرنے سے متعلق درخواست پر پاکستانی فنکار پیش ہوئے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فنکاروں نے میرے منہ کی بات چھین لی۔انہوں نے کہا کہ کیا ہمارے ملک کا کلچر ختم ہوگیا ہے۔ سندھی، بلوچی اور دیگر علاقائی ثقافت کو فروغ کیوں نہیں دیتے۔انہوں نے کہا کہ طے کرنا ہوگا کتنا غیر ملکی مواد نشر کرنے کی اجازت ہو۔چیف جسٹس نے فنکاروں سے کہا کہ آپ 3 بجے تک تحریری درخواست دیں عدالت کارروائی کرے گی۔