پاکستان زندہ باد موومنٹ کے زیر اہتمام صوابی میں جلسہ

 
0
515

اسلام آباد،مئی12(ٹی این ایس):پاکستان زندہ باد موومنٹ کے تحت صوابی میں جلسے کا انعقاد کیا گیا ۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے لیے دس لاکھ مسلمانوں نے قربانیاں دی ہیں ، پاکستان اگر آج سلامت ہے تو فوج کی وجہ سے ہے ، پاکستان میں جو امن آیا ہے وہ ملک دشمن قوتوں سے برداشت نہیں ہورہا ہے ۔ صوابی میں پاکستان زندہ باد مومنٹ کی جانب سے جلسہ منعقد کیاگیاجہاں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر شرکا سےخطاب کرنیوالےمقررین نے کہاکہ ملک دشمن قوتیں پاکستان کو نقصان پہچانے کی کوشش کررہی ہیں لیکن پاک فوج دشمن کے سامنے چٹان کی مانند کھڑی ہے، پاکستان کے عوام سبزہلالی پرچم تلے اپنے جانباز سپاہیوں کے شانہ بشانہ ہیں، وطن عزیز کو کوئی قوت کمزور نہیں کرسکتی۔ پاکستان زندہ باد موومنٹ کے جلسے میں آندھی اور بارش کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری رہا۔