تحریک انصاف  شورکوٹ کے کارکنوں کااحتجاجی قافلہ بنی گالہ روانہ

 
0
855

10دن پہلے تحریک میں شامل ہونے والے فصلی بٹیروں کو ٹکٹ جاری کیے گئے 10سال محنت کرنے والوں کا حق دبا دیا گیا: پی ٹی آئی تحصیل صدر علی عباس کملانہ

شورکوٹ، جون 11 (ٹی این ایس): پارٹی قیادت کی جاب سے اپنے علاقہ کے  رہنماؤں سے ناانصافی کے خلاف تحریک انصاف  شورکوٹ کے کارکنوں کا قافلہ احتجاج ریکارڈ کروانے کے لئے  بنی گالہ روانہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قافلہ کی قیادت  پی ٹی آئی تحصیل صدر صدر علی عباس کملانہ کر رہے ہیں جو اس بات پر ناداض ہیں کہ انھیں توقع کے برخلاف  پی پی 129 کی نشست کے لئے انتخاب  لڑنے کے لئے پارٹی کا ٹکٹ نہ دیا گیا۔انھوں نے کہا کہ جب تک ہمیں ہمارا حق نہیں ملے گا ہم واپس نہیں آئیں گے ، 10دن پہلے تحریک میں شامل ہونے والے فصلی بٹیروں کو ٹکٹ جاری کیے گئے 10سال محنت کرنے والوں کا حق دبا دیا گیا۔