ٹھٹھہ، جون 11 (ٹی این ایس): ٹھٹھہ کے سول ہسپتال مکلی سے غائب سجاول کی فیروزہ کیھری کا نومولود بچہ میرپوربھٹورو کے گوٹھ احمد خان ََزئور سے برآمد پولیس نے بچہ تحويل میں لیکر سول ہسپتال مکلی منتقل کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کردیا۔
دو دن کے نومولود بچے کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا۔ معاملہ کو فقط غفلت قرار دیا گیا دو یوم کے نومولود بچے کے ساتھ میرپوربھٹورو سے آئے وزیر احمدملاح کا کہنا تھا کہ ہم اپنے نومولود بچے کو علاج کیلئے میرپوربھٹورو سے لائے تھے جسے نرسری میں رکھا گیا تھا تقریبا 6 گھنٹے بعد مجھے دو ہزار روپیہ کی ادویات لکھ کر دی گئیں جب ادویات لاکر دیں تو بچہ یہ کہہ کر دیا گیا کہ یہ اب بالکل ٹھیک ہے جس کے بعد ہم گھر آگئے ہمیں نہیں معلوم ماجرا کیا ہے تاہم پولیس نے دونوں بچوں کو والدین کے حوالے کرتے ہوئے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے جبکہ مرف کے انچارج ملک آدم کا کہنا ہے کہ معاملہ انتظامی غفلت کے باعث پیش آیا ہے جس کی ڈپارٹمنٹ تحقیقات کرکے کاروائی عمل میں لائی جائے گی.













