عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کروانے کا آج آخری روز

 
0
263

اسلام آباد 11 جون (ٹی این ایس)عام انتخابات 2018 کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کروانے کا آج آخری روز ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 جون تھی تاہم الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی سہولت کے پیش نظر اس میں تین دن یعنی 11 جون تک کی توسیع کردی تھی۔الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19 جون تک ہوگی۔ریٹرننگ افسران کے فیصلے پر اعتراضات کے لیے اپیلیں 22 جون تک دائر ہوسکیں گی اور 27جون تک اپیلوں پر فیصلے سنائے جائیں گے۔شیڈول کے مطابق امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 28جون کو جاری ہوگی۔امیدوار 29 جون کو کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے اور 29 جون کو ہی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔30 جون کو امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ عام انتخابات کے لیے پولنگ 25 جولائی کو ہوگی۔