سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے اور پارٹی ٹکٹ نہ لینے کا اعلان کر دیا,

 
0
450

راولپنڈی جون 11(ٹی این ایس)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے اور پارٹی ٹکٹ نہ لینے کا اعلان کر دیا, اس بات کا اظہار آج اڈیالہ روڈ ایک کارنر میٹنگ میں کیا, ادھر نون لیگ کی طرف سے بھی چوہدری نثار کو ٹکٹ نہ دینے کا اعلان سامنے آیا ہے,
آج بروز سوموار دن تاج محل مارکی اڈیالہ روڈ راولپنڈی میں چوہدری نثار نے مقامی قائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ آزاد الیکشن لڑیں گے اب ذیادہ محنت کی ضرورت ہے کیونکہ پارٹی نے ٹکٹ سیاسی یتیموں کو دے دیے ہیں, انہون نے مزید کہا کہ اگر پی-ٹی-آئی میں 10 خامیاں ہیں تو نون لیگ میں 100 سے بھی زائد ہیں, مزید اپنی پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف یہ کہہ کر بینظیر شہید کی مخالفت کرتا تھا کہ عورت کا راج نہیں ہونا چائیے اور آج اپنی ہی بیٹی کو پارٹی پہ مسلط کر دیا, مزید کہا کہ اگر میں نے منہ کھولا تو یہ شریف کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے, 34.سال کی رفاقت کا خیال آجاتا ہے, کارکنان کی جانب سے پی-ٹی-آئی میں شمولیت کے جواب میں کہا کہ الیکشن پر توجہ دیں ذیادہ بہتر فیصلہ کروں گا, چوہدری نثار علی خان نے آج چپ توڑتے ہوئے آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا.