عمران خان عمرہ کی ادائیگی کے بعد آج پاکستان روانہ ہوں گے

 
0
488

مکہ مکرمہ13جون (ٹی این ایس) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ مانیکا نے عمرہ کی ادائیگی کی سعادت حاصل کرلی۔عمرہ کی ادائیگی کے بعد عمران خان سعودی شاہی مہمان خانہ قصر الصفا میں قیام پذیر ہیں جہاں سے وہ آج بذریعہ کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف نے رمضان المبارک کی 27ویں شب مدینہ منورہ میں گزاری جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور نوافل بھی ادا کیے۔