کراچی، جون 14 (ٹی این ایس): پی ٹی آئی رہنماء و سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی نے سندھ میں الیکشن کی صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے سابق وزراء سرعام الیکشن قوانین کی خلاف ورزی کررہے ہیں،پولیس موبائيل اور سرکاری گاڑیوں میں الیکشن مہم چلائی جارہی ہے.
انھوں نے آئی جی سندھ کی موجودہ وقت میں تبدیلی کو لمحہ فکریہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز کو فوری ہٹانے کی ضرورت ہے۔
لیاقت جتوئی نے کہا کہ اس وقت پیپلزپارٹی کے لوگوں کے پاس کوئی سرکاری عہدا یا وزارت نہیں اسکا نوٹس لیا جائے جبکہ دوسری طرف حلقوں میں اس وقت ترقیاتی کاموں کو تیز کرکے قوانین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی الیکشن میں دھاندلی کے لیے ہر حربہ استعمال کرے گی،الیکشن کمیشن، سپریم کورٹ سندھ کی عوام پر رحم کریںاگر اسی طرح سلسلہ رہا تو الیکشن میں دھاندلی کو کوئی نہیں روک سکتا۔