قومی اسمبلی میں  خواتین کی مخصوص نشستوں پر 20،صوبائی اسمبلی کی 44اوراقلیتوں کی نشستوں پر 22 کاغذات نامزدگی منظور ہوئے: صوبائی الیکشن کمشنر سندھ

 
0
309

کراچی، جون  14 (ٹی این ایس):  صوبائی الیکشن کمشنر سندھ محمد  یوسف خان خٹک  نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں  خواتین کی مخصوص نشستوں پر 20 کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ،صوبائی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر 44اوراقلیتوں کی نشستوں پر 22 فارم منظور ہوئے ہیں۔

بدھ کو  فارم کی جانچ پڑتال کا دوسرا روز  میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جن امیدواروں کا نام ترجیحی فہرست میں نہیں ہے انکا نام مسترد ہو جاتے ہی اور انھیں چاہئے کہ وہ ہمارے بجائے اپنی پارٹیوں سے رابطہ کریں ۔انھوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں پرانیس تارہخ تک اسکروٹنی ہوگی۔