محکمہ تعلیم کے ملازم کی مقدمات کےخلاف دائر درخواست کی سماعت، سندھ ہائی کورٹ نے سولہ اگست تک تمام فریقین سے جواب طلب کرلیا

 
0
318

کراچی، جون  14 (ٹی این ایس):  سندھ ہائیکورٹ میں محکمہ تعلیم کے ملازم کی مقدمات کےخلاف دائر درخواست کی سماعت عدالت نے سولہ اگست تک تمام فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوئی کردی

سندھ ہائیکورٹ میں محکمہ تعلیم کے ملازم کی مقدمات کےخلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی عدالت میں  درخواست گزار محمد مٹھل کا کہنا تھا کہ سابق سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو نےدو جھوٹےمقدمات میرے خلاف درج کرائے دونوں ایف آئی آر جھوٹ پر مبنی ہیں عدالت سے استدا ہے کہ میرے خلاف مقدمات ختم کرائیں جائیں فضل اللہ پیچوہو نے تین بار ملازمت سےمجھے برخاست کیا اوربحال کرنے کی دولاکھ رشوت مانگی نہ دینے پر مجھے نوکری سےنکال دیا گیا اور مجھ پر جھوٹےمقدمات بنوائے عدالت نے درخواست گزار کا موقف سنتے ہوئے تمام فریقین کو سولہ اگست تک کے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوئی کردی۔